4 جنوری 2012 - 20:30

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مصراتہ سے آنے والے فوجیوں کے ایک گروہ نے معمر قذافی کے انٹیلی جینس کی سابق عمارت سے بعض قیدیوں کو رہا کرنے کی کوشش کی جس کے دوران ان کی، ایک مخالف گروہ کے ساتھ لڑائی ہو گئی۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں دونوں جانب سے ہوئی ہیں۔ طرابلس میں فوجی کونسل کے سربراہ نے اس واقعہ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں اس واقعہ پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک غیرذمہ دارانہ فعل ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔......

/169